ایک بیان میں بتایا گيا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہیدوں کی تعداد 40 ہزار 173 ہو گئی ہے۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 3 جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 34 فلسطینی شہید اور 114 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40173 فلسطینی شہید اور 92,857 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
در ایں اثنا مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ دیر پر غزہ پٹی کے مرکزی اور جنوبی علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں کم سے کم 14 فلسطینی شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مسلسل حملوں کے باعث متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی تنظیمیں انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ